ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کے موقع پر نکلنے والے جلوس پُرامن طریقے سے اختتام ہو گئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ بیشتر مقامات پر موبائل فون سروس بھی بند تھی۔جلوسوں سے پہلے مجالس میں سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی۔جلوس کے راستوں میں عزاداروں کیلئے سبیلوں اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا، عزاداروں نے نوحہ خوانی کی۔ امام بارگاہ سمیت جلوس کی گزرگاہ کے سارے راستوں کی سیکورٹی کے مکمل انتظامات کیئے گئے ۔نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہوا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ نویں محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔ جلوسوں میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔