لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے رواں سال کے دوران81 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کاریں، موٹر سائیکلیں و دیگر وہیکلز برآمدکی ہیں۔ جبکہ موٹر سائیکل وگاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 78 گینگز کے690 ارکان گرفتار کئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہے کہ رواں سال کے دوران 172 کاریں، 7198موٹر سائیکلز اور 409دیگر وہیکلز جبکہ 195 ٹمپرڈ شدہ وہیکلز پکڑی گئیں ہیں۔سٹی ڈویڑن میں 19کاریں، 1441موٹر سائیکلز،79دیگر وہیکلزاور 17ٹمپرڈ شدہ وہیکلز چوروں سے برآمد کی گئیں۔ سول لائنز ڈویڑن میں 16کاریں،882موٹر سائیکلز، 54دیگر وہیکلزاور 24 ٹمپرڈ شدہ وہیکلز برآمد کی گئیں۔کینٹ ڈویڑن میں 18کاریں،985موٹر سائیکلز،57دیگر وہیکلزاور 15ٹمپرڈ شدہ وہیکلز پکڑی گئیں جبکہ اقبال ٹاو¿ن ڈویڑن میں 39 کاریں ، 1214 موٹر سائیکلز،62دیگر وہیکلزاور 45ٹمپرڈ شدہ وہیکلز برآمد کی گئیں۔اسی طرح صدر ڈویڑن میں 46کاریں،1424موٹر سائیکلز،90دیگر وہیکلزاور 49ٹمپرڈ شدہ وہیکلز پکڑی گئیں جبکہ ماڈل ٹاو¿ن ڈویڑن میں 34کاریں،1252موٹر سائیکلز ،67دیگر وہیکلزاور 45ٹمپرڈ شدہ وہیکلز برآمد کی گئیں۔اس دوران اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف نے 146اشتہاری ملزمان، 31سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری، 438 عدالتی مفروراور266ٹارگٹ آفینڈرز بھی گرفتار کرکے قانون کے حوالے کئے۔گرفتار ملزمان سے ایک کلو گرام افیون اور 5کلو گرام چرس برآ مدکی گئی ہے۔
اشتہاری ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ سی سی پی او نے اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کوموٹر سائیکل چورگینگز کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کی ہدایت کی اور کہا کہ موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی اور جھپٹاگینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں۔موٹر سائیکل چوری کے ہاٹ سپاٹس پر سادہ لباس میں نفری تعینات کی جائے۔ اسی طرح مارکیٹوں،کمرشل زونزاور عوامی مقامات کی موثر ویجیلنس و موثر مانیٹرنگ کی جائے۔