گیس آتی نہیں‘ بل دے رہا ہوں: ناظم شوکت


لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت کے گھر کافی عرصہ سے سوئی گیس نہیں آ رہی ہے لیکن ماہانہ بل بھجوایا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں ناظم شوکت نے انکشاف کیا کہ صارف نمبر 55460620002 کے گھر سوئی گیس کئی مہینوں سے نہیں آ رہی لیکن وہ شریف شہری ہونے کے ناطے محکمہ کی جانب سے بھجوایا جانے والے بل کی ادائیگی ہر ماہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کے حکام کو بار بار شکایت کی مگر شنوائی نہیں ہوئی۔ ناظم شوکت نے وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرتے ہوئے مستقل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن