نئی مردم شماری پر الیکشن کے انعقاد میں معمولی تاخیر ہوسکتی ہے،خواجہ احمدحسان

لاہور (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور شعبہ خواتین نے پی پی 168 میں خواتین کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی ،نامزد لیگی عہدیدار خواتین کے نوٹیفکیکشز جاری کردئیے گئے ۔کوارڈنیٹر ٹو وزیر اعظم خواجہ احمد حسان ، صدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین لاہور سعدیہ تیمور ،سابق رکن اسمبلی رابعہ فاروقی اور سید توصیف شاہ نے نامزد خواتین میں نوٹیفیکیشنز تقسیم کیے۔زاہدہ شاہ صدر پی پی 168 جبکہ عابدہ علی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔اس موقع پر خواجہ احمدحسان نے کہا الیکشن وقت کی ضرورت ہے تاہم نئی مردم شماری پر الیکشن کے انعقاد میںمعمولی تاخیر ہوسکتی ہے ۔مسلم لیگ ن کے ورکرز الیکشن کے لیے تیار ہیں ۔سعدیہ تیمور نے کہامسلم لیگ ن میں خواتین کی جوک در جوک نمائندگی قابل ستائش ہے ۔مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں اب خواتین کی نمائندہ جماعت بنی ہے خواتین کی نمائندگی کو صوبائی حلقوں ،یونین کونسلز اور وارڈ لیول پر یقینی بنایاگیاہے ۔سید توصیف شاہ نے کہاوزیر اعظم کی یوتھ لون اسکیم شروع کی ہے جس سے سرکاری اداروں میں زیر تعلیم بچیوں کی فیس ادائیگی کی اسکیم میں معاونت کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...