ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار


ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز تھانہ منڈی فیض آباد پولیس نے دوران کارروائی فقیر حسین عرف مٹھو ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی ملزم سمیت گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ گینگ سے مختلف وارداتوں میں چھینی لاکھوں روپے، طلائی زیورات دیگر مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن