سید والا(نامہ نگار)لٹل اینجل گرائمر ہائی سکول سید والا کی طالبات نے اس سال میٹرک 2023 کے امتحان میں حسب روایت نمایاں پوزیشن حاصل کر کے ریکارڈ برقرار رکھا۔ علیزہ فاطمہ1052، عائشہ1051، علشبہ صدیق 1045 اوریسری مریم 1039 نے ان نمبروں کے ساتھ سکول میں باترتیب فسٹ سیکنڈ تھرڈ فورتھ پوزیشن اور علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن لی ہے۔ جبکہ سکول کے باقی طالب علم اے+ اورفسٹ ڈویژن میں پاس ہوئے۔ کامیاب طالبات اور ان کے والدین نے اس اعزاز کو سکول پرنسپل میاں فاروق کی محنت کا نتےجہ قرار دیا۔
طالبات کا اعزاز
Aug 08, 2023