آئندہ برس چینی کمپنی پاکستان میں پہلا ڈرائی ڈائنگ پلانٹ لگائے گی

Aug 08, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں شامل ایک چینی کمپنی چیلنج فیشن لمیٹڈآئندہ برس صوبائی دارالحکومت میں حال ہی میں منظور شدہ چیلنج فیشن اکنامک زون میں اپنا پہلا ڈرائی ڈائنگ کا پلانٹ لگائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پلانٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہوگا۔خشک رنگنے والی ٹیکنالوجی پانی، توانائی اور ماحول کو محفوظ رکھتی ہے اور پانی کی آلودگی کو روکتی ہے جبکہ زیادہ پیداوار اور رنگ کی مستقل مزاجی فراہم کرتی ہے۔چیلنج گروپ کے سی ای او نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرخیل بننے اور ڈیجیٹلائزیشن متعارف کرانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا جس سے ملک میں اس شعبے میں انقلاب آئے گا۔

مزیدخبریں