ٹرین حادثے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے: چوہدری ارشد جٹ

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے بدقسمتی سے نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین کے حادثے میں 37سے زائدافرادکے جاںبحق ہونے پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثات کا شکار ہونے والے بہت سے واقعات کی تحقیقات پر آج بھی بہت سے سوالیہ نشانات ہیںحادثے مکمل اورشفاف تحقیقات کرائی جائیں اورقصورواروں کوکسی صورت معاف نہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ریلو ے نظام 75سال بعدبھی جوں کاتوں ہی ہے ،کمزورٹریک آج تک تبدیل نہیں ہوسکے کہنے کوپاکستان ایٹمی طاقت ہے مگرافسوس ریلوے کے ساتھ لاوارثوں جیساسلوک برتاجارہاہے ۔حکومت کوئی بھی ہوریلوے ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب گامزن رہاہے کبھی کسی نے اس محکمے کوجدت کی جانب گامزن کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جس کے باعث ریلوے حادثات کی شرح میں اضافہ دیکھنے کومل رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جاںبحق ہونیوالے افرادکے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتی ہے اورزخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعاگوہے ۔

ای پیپر دی نیشن