جماعت کی مضبوطی کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ خوش آئند عمل ہے:حافظ عبدالباسط

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر حافظ عبدالباسط شیخوپوری نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس دعوت تبلیغ کیساتھ ساتھ خدمت خلق ، غریب ، نادار ، بیواﺅں ،یتیموں کے معیار زندگی کی بلندی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے جماعت کو مضبوط ، مربوط ، فعال ، منظم اور متحرک کرنے کیلئے باہمی اختلافات کو ختم کر کے اتحاد، یگانگت اور یکجہتی کا مظاہرہ خوش آئند عمل ہے انہوںنے کہاکہ نوجوان نسل کو بامقصد بنانے کیلئے ان کی تربیتی نشستیں بھی لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد انکے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی صدر یوتھ فورس عبدالرحمن مکی ، حاجی منشاءگوپے را، میاں راشد ،عبدالرحمن مدنی ، حافظ نعیم ربانی، عبدالرحمن نوشابر، حاجی حنیف گوندل ،قاری عبدالحفیظ ،حافظ بابر سلفی ،حاجی یعقوب چاہل، حاجی تنویر احمد، حافظ عبدالوہاب، قاری عزیز اسد، حاجی رانا الیاس ، پروفیسر ثناءاللہ سمیت علماءکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن