فیصل آباد‘ پھلوںاور سبزیوں کی من مانے نرخوں پرفروخت جاری

Aug 08, 2023

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کے مختلف مقامات پر دکانداروں نے پرچون سطح پر پھل اور سبزیوں کی من مانے نرخوں پرفروخت جاری رکھی، سرکاری نرخنامے کی بجائے گراں فروشی کرنے پر خریدار دکانداروں سے الجھتے رہے۔ سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت75 روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 90سی100روپے تک فروخت کئے، آلو شوگر فری درجہ دوم64کی بجائی75سی80،پیاز درجہ اول63کی بجائی80، پیاز درجہ دوم52کی بجائی70،ٹماٹر درجہ اول125کی بجائے150،لہسن دیسی250کی بجائے300سی320،لہسن ہرنائی365کی بجائی420،کھیرا فارمی95کی بجائے115،میتھی260کے بجائی300،بینگن135کی بجائے160،پھول گوبھی135کے بجائے170،شملہ مرچ160کے بجائے190،بھنڈی125کی بجائے160،شلجم120کی بجائے150،اروی136کی بجائے170،کریلا95کی بجائے120روپے۔پھلوں میں سیب ایرانی درجہ اول345کی بجائے450، سیب ایرانی درجہ دوم200کی بجائے300، سیب ایرانی درجہ سوم120کے بجائے180،سیب گاچہ درجہ اول175کے بجائے240، سیب گاچہ درجہ دوم115کی بجائی160، سیب گاچہ درجہ سوم100کے بجائے130،سیب وانا درجہ اول115کے بجائی140سی150،سیب وانا درجہ دوم80کی بجائی100سی120،کیلا درجہ اول درجن155کی بجائی240سی250 فی درجن تک فروخت ہوتا رہا۔

مزیدخبریں