شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما فیصل جمیل خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑھتی لاقانونیت سماجی تباہی کی بنیاد ہے عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر جمہوری اقدار کو روندھا گیا عدلیہ میں احتساب کے عمل کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے سیاستدانوں کو دیوار سے لگانے کیلئے عدالتی فیصلوں کا استعمال ملک و قوم اورجمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں، اپنے ایک بیان میں فیصل جمیل خان نے کہا کہ ایک طرف ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے تو دوسری طرف سیاسی عدم استحکام پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے جس کے ذمہ دار موجودہ اتحادی حکمران ہیں۔