پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں: عارف سندھےلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ قبضے اور جموں و کشمیر کے عوام پر قابض بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام اور فوج اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہم آواز ہیں پاکستانی اور کشمیری عوام کے مابین اخوت کا اٹوٹ رشتہ ہے، ہماری ہر سانس کشمیر کی آواز ہے،ہم پاکستانی عوام پاکستان کی افواج تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مقبوضہ کشمیر کو آزادی نہیں مل جاتی۔ 

ای پیپر دی نیشن