شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر ملک کی بربادی کیلئے عمران خان کو مسلط کیا گیا تھا اس شخص کی وجہ سے پاکستان دلوالیہ کے قریب پہنچا تمام سیاسی جماعتوں کو سابق الیکشن میں ہونیوالی دھاندلیوں سے سبق سیکھنا ہو گا سیکنڈ کا راستہ ہمیشہ سے روکنے کیلئے پیپلز پارٹی اپنے جمہوری انداز میں کوششیں کر رہی ہے، پیپلز پارٹی آئین و قانون کے مطابق مقررہ وقت پر انتخابات کی حامی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔