شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ قانون سب کےلئے برابر ہو یہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ ہوتی تھی مگر خودکو انہوں نے ہمیشہ قانون سے بالاتر سمجھا ان کے خلاف جب بھی قانون حرکت میں آتا تو پٹرول بم اور غلیل کا استعمال کیا جاتا، جلاﺅ گھیراﺅ کا راستہ اختیار کیا جاتا اداروں کو دھمکایا اور بدنام کیا جاتا ، توشہ خانہ کیس میں قانون نے اپنا راستہ بنایا اور عمران خان کو کرپشن کی بناءپر سزا ملی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رسول نگر ریلوے انڈر پاس منصوبہ کے متاثرین کو چیک تقسیم کرنے اور شاہ کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے سنگ بنیاد کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پرسید سجاد حسین شاہ ،ذیشان پرویز ، پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، امجد لطیف، اشتیاق احمد ڈوگر، منور اقبال، رفاقت علی، عقیل اکرم، حسن سردار، ریاض ڈوگر، صغیر احمد بھٹہ، رائے طارق، محمد شبیر، پرویز شاہ، رانا عدنان ، رانا عادل، میاں طاہر، سید عاصم شاہ، میاں یاسب و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔