لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویڑن کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ سرٹیفائیڈ چور اب جیل میں پہنچ کر کیوں چیخیں مار رہا ہے۔سیاسی مخالفین کی بیرکوں سے اے سی اتارنے اورمںہ پر ہاتھ پھیر کے دھمکیاں دینے والا اب ہمت کر کے جیل کی سختیاں برداشت کرے،تاکہ اسے بھی اندازہ ہو کہ سیاسی انتقام کو کیسے بھگتا جاتا ہے۔زمان پارک میں بہادری سے پولیس کو گرفتاری دینے کا دعویٰ کرنیوالے سے بلٹ پروف کمرے اور پھر باتھ روم میں چھپ کر گرفتاری سے بچنے کی وڈیو کا چرچا ہر طرف ہو رہا ہے۔اگر یہ وڈیو سامنے آ گئی تو زمان پارک کا سپوت اورسپورٹرز کیا جواب دیں گے۔پیپلز پارٹی سیاسی گرفتاریوں اور انتقام کےخلاف ہے،تاہم خان صاحب کے ساتھ جو ہو رہا ہے۔مکافات عمل ہے۔شائد اس طرح وہ اپنی خود احتسابی کر سکیں۔
سرٹیفائیڈ چور جیل پہنچ کر اب چیخیں کیوںمار رہا ہے:چودھری اسلم گل
Aug 08, 2023