لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پنجاب کی دو مزید سرکاری ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی پری کوالیفیکیشن کر دی۔ یہ لیبارٹریاں لاہور اور ملتان میں واقع ہیں۔ اس طرح پنجاب میں عالمی ادارے کی پری کوالیفائیڈ سرکاری ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ ڈبلیو ایچ او کی پری کوالیفائیڈ لیبارٹریوں میں شامل پاکستان کی لیبارٹریوں کی تعداد دنیا کے دوسرے تمام ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے تصدیق کی کہ پنجاب کی یہ لیبارٹریاں ادویات کی کوالٹی برقرار رکھنے کےلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ پنجاب کی ان سرکاری لیبارٹریوں کی سرٹیفیکیشن ان پر ڈبلیو ایچ او کے اعتماد کی مظہر اور پور ی قوم کے لئے باعث اعزاز ہے۔ یہ لیبارٹریاں ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں واقع ہیں۔وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ محمد اقبال ، ڈائریکٹر جنرل ڈرگز کنٹرول محمد سہیل اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ادویات سازی کے ماہرین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی کہ معیاری دوائیں نہ بنانے والی کمپنیوں کے معاملے میں زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے۔
ڈبلیو ایچ اونے مزید2سرکاری ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی پری کوالیفکیشن کر دی
Aug 08, 2023