لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دئیے جانے کے بعد افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل بروز جمعرات تک کیے جانے کا امکان ہے۔ انضمام الحق کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی سلیکشن کمیٹی میں کوچز کی شمولیت کی پالیسی عارضی ہے۔ وقت کی کمی کے باعث پالیسی کو برقرار رکھا گیاہے۔ انضمام الحق کو اپنی مرضی کے مطابق سلیکشن ٹیم بنانے کا اختیار ہوگا۔ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کی ٹیم کے انتخاب سے قبل انضمام اپنی سلیکشن ٹیم بنا سکتے ہیں۔
افغانستان کیخلاف سیریز ، ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل متوقع
Aug 08, 2023