لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائیگا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان اور 9 سری لنکا میں ہوں گے، ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کر دیا۔ ایشیاکپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے شروع ہوں گے۔ایشیاکپ میں میچز کا ٹاس 2 بجے ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائیگا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ ایشیاکپ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کیدرمیان 31 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔ سپر 4 پلے آف کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے اور 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائیگا۔