لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ الخدمت فا¶نڈیشن بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے گی۔ا س پروگرام کے تحت طلباءمیں تیزی سے پیداواری صلاحیتیں اور قابلِ قدر ملازمتیں حاصل کرنے کےساتھ ساتھ موجودہ پروفیشنل اور افراد کو اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ الخدمت بنوقابل پروگرام کی رنگا رنگ لانچنگ13 اگست کولبرٹی چوک پر تقریب میں ہوگی۔جس میں آئی ٹی ایکسپرٹ، دانشور، موٹیویشنل سپیکر شرکت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فا¶نڈیشن لاہور کے دفتر میں سوشل میڈیا اور بنوقابل پراجیکٹ کے ذمہ داران و عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ اجلاس میں صدر جے آئی یوتھ لاہور و انچار ج بنوقابل پروگرام جبران بٹ نے شرکاءاجلاس کوپراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔