دمشق(این این آئی)سرکاری میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کی صبح دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں چار شامی فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے علاقے گولان کی سمت سے ایک فضائی حملہ کیا جس میں دمشق کے نزدیکی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایجنسی نے غیر معین مادی نقصان کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میںچار فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمیہوئے۔ اور مزید بتایا کہ شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو راستے میں روک دیا ۔شام میں ایک عشرے سے زیادہ طویل جنگ کے دوران اسرائیل نے شام کے علاقوں پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ۔ ان حملوں میں بنیادی طور پر ایران کی حمایت یافتہ افواج اور حزب اللہ کے جنگجوں کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اگرچہ اسرائیل شام پر کیے جانے والے حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے لیکن اس نے بارہا کہا کہ وہ اپنے دیرینہ دشمن ایران کو وہاں قدم جمانے کی اجازت نہیں دے گا۔جنگ کے ایک نگران نے اس وقت کہا۔19 جولائی کو دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں تین حکومت کے حامی جنگجو ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
دمشق کے قریب اسرائیلی حملے میں چار شامی فوجی ہلاک، چار زخمی: فوجی حکام
Aug 08, 2023