ریاض (این این آئی) سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں یوکرائن بحران پر ہونے والے مذاکرات میں شرکاء نے یوکرائن میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں منعقد کیے گئے دو روزہ اجلاس میں اقوام متحدہ سمیت 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یوکرائن نے امن قائم کرنے کے لیے اپنا وسیع پیمانے پر متوقع 10 نکاتی فارمولہ تجویز کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں متعدد ممالک نے ان تجاویز کی حمایت کی ہے۔ اجلاس میں شرکاء نے یوکرائن میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مقصد روس کے ساتھ تنازعہ حل کرانے کیلئے عالمی طاقتوں سے مدد حاصل کرنے کیلئے سفارتی دباؤ ڈالنا ہے۔ حتمی بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی مذاکرات نے امن کیلئے مشترکہ بنیاد فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔