لاہورہائیکورٹ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرفریقین سے جواب طلب

 لاہور (آئی این پی ) لاہورہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائرمتفرق درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس سلطان تنویراحمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ حکومت نے پیرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کرکے عوام پر ظلم کیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب مہنگائی سے ستائے عوام پرمزید بوجھ ڈال دیا گیا۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جس نے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کومتاثر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...