آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مردم شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

Aug 08, 2023

 اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ سے متجاوز کر گئی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے اور ملکی کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 431 تک پہنچ گئی ہے۔گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پنجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ خیبر پی کے کی آبادی 2.38 فیصد اضافے سے 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔سندھ کی آبادی 2.57 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 56 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے جب کہ بلوچستان کی آبادی 3.20 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شہری آبادی میں 3.65 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا اور دیہی آبادی میں سالانہ 1.90 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی دیہی آبادی کا حجم 14 کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ پاکستان کی شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔

مزیدخبریں