عدالت عالیہ نے نگران پنجاب حکومت کے اقدام کیخلاف تحریری حکم جاری کردیا

Aug 08, 2023

 لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے نگراں پنجاب حکومت کے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کے خلاف دائر متفرق درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کیخلاف دائر متفرق درخواست کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت عالیہ نے کین کمشنر کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دے دی اور کہا کہ کین کمشنر چینی کی قیمتوں سے متعلق ملز مالکان کے تحفظات کو سنے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ نہ کرے، عدالت سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کرتی ہے۔ عدالت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس انوار حسین نے شوگر ملز کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ نگران پنجاب حکومت کے پاس چینی سے متعلق فیصلہ کرنے کے اختیارات نہیں ہیں، کین کمشنر نے 9 محرم الحرام کو بدنیتی کی بنیاد پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزیدخبریں