عمانی فوج کے چیف آف سٹاف کی صدر‘ سربراہ پاک فضائیہ اور بحریہ سے ملاقاتیں

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) عمان کی سلطان آرمڈ فورسز کے چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے پیر کو سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے معزز مہمان کو عصر حاضر کے رجحانات سے مطابقت رکھتے ہوئے پاک فضائیہ میں کی گئی جدید پرکیورمینٹس، نیش ٹیکنالوجیز کے حصول اور تربیتی شعبے کی اصلاح کے ذریعے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مجموعی لائحہ عمل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ائیر چیف نے عسکری تعاون اور تربیتی شعبوں بالخصوص سائبر، الیکٹرانک وار فیئر، سپیس اور کمپیوٹنگ کے شعبہ جات میں پہلے سے موجود تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا، "پاکستان برادر ملک عمان کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن