گوجرانوالہ بورڈ کے میٹرک ٹاپر کی ملاقات وزیراعظم نے10لاکھ کا چیک دیا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گجرانوالہ بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم جمشید علی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جمشید علی کی والدہ، ان کے استاد وحید اشرف اور گجرانوالہ بورڈ کے چیئرمین نوید حیدر شیرازی اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعظم نے جمشید علی کو ان کی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے10 لاکھ روپے انعام سے بھی نوازا۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ جمشید علی کے ماسٹرز تک کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم نے جمشید علی کیلئے ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفے کا بھی اعلان کیا اور ان سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...