صدر نے انسداد منی لانڈرنگ سمیت 3 بلوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے  3 بلوں کی منظوری دیدی۔ صدر مملکت  نے پاکستان ایئر سیفٹی تحقیقات بل 2023ء پر دستخط کر دیئے۔ بل کا مقصد ہوائی جہازوں کے حادثوں اور سفر سے متعلق واقعات کی بہتر تحقیقات کیلئے قانون سازی ہے۔ صدر نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی  فنانسنگ روک تھام کے بل 2023ء کی بھی منظوری دیدی۔ بل کا مقصد نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کائونٹر ٹیرر فنانسنگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لانا ہے۔ صدر نے گنز اینڈ کنٹری کلب بل 2023ء کی بھی منظوری دیدی۔ بل کا مقصد اسلام آباد میں  گنز اینڈ کنٹری کلب کے قیام اور انتظام کیلئے قانون سازی کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...