صحافیوں کے تحفظات پر پیمرا ترمیمی بل واپس لے لیا : مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سے پیمرا (ترمیمی) بل 2023ءواپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے چار سال اپوزیشن میں رہتے ہوئے میڈیا کے ساتھ کام کیامخلصانہ سوچ اور بڑی محنت سے بل تیار کیا تھا۔ پیمرا (ترمیمی) بل 2023ءکی بعض شقوں کے حوالے سے سامنے آنے والے تحفظات کا احترام کرتے ہیں آئینی و جمہوری سوچ پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ کبھی کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا، اظہار رائے اور شہری آزادیوں کے آئینی حق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے جبر، آمریت اور فسطائیت کے خلاف میڈیا کے ساتھ ہمیشہ مل کر جدوجہد کی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ ہمیں میڈیا کی آزادی عزیز نہیں میڈیا کی نمائندہ تنظیمیں اور سٹیک ہولڈرز پہلے دن سے مشاورت اور بل کی تیاری کا حصہ رہے پہلے دن سے یہی کہا تھا کہ متفقہ طور پر ہی بل منظور کرائیں گے۔
مریم اورنگزیب 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...