یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 5 اشیا پر سبسڈی منظور ، پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر 10 ماہ کے لیے 5 اشیاءپر سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ 5 ضروری اشیاءپر سبسڈی یکم اگست سے 30 جون تک اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں میڈیا ورکرز اور فنکاروں کے لیے صحت انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے منظور کئے گئے۔ ای سی سی نے وزارت دفاع کے لیے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔ ترسیلات زر کی وصولی میں اضافے کے لیے سٹیٹ بنک کی 6 مراعاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری بھی دے دی۔ ای سی سی نے ٹرانسمشن لائن پالیسی 2015ءمیں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کی منظوری دےدی۔ نجکاری کمیشن کی تجویز پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری بھی دےدی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...