انتخابات :الیکشن کمشن چاہے تو 1سے2ماہ تاخیر کر سکتا ہے، خواجہ آصف


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اطمینان ہے چار اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں۔ ماضی میں 58 ٹو بی لگا کر اسمبلی دو یا تین سال میں فارغ کر دی جاتی تھی۔ پی ٹی آئی ہمیں 20 سال پہلے والے سیاسی اور معاشی بحران کی طرف لے گئی ہے۔ جمہوریت میں وزیراعظم کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ برطانیہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔ معیشت جب تک درست سمت میں نہیں جائے گی‘ سیاست کبھی مستحکم نہیں ہو گی۔ انتخابات ایک سے دو ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں۔ نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔ نئی اسمبلی عوام کی خواہشات کے مطابق بنے جو ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لائے۔ نگران وزیراعظم کے نام میں کوئی دلچسپی نہیں۔ نگران نگران ہی ہوتا ہے۔مزید برآں خواجہ آصف نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کل شام تک تحلیل کر دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن چاہے تو ایک سے دو ماہ تاخیر کر سکتا ہے۔انتخابات نومبر میں ہوں گے۔

خواجہ آصف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...