47 سال بعد روس کا چاند پر  خلائی مشن بھیجنے کا اعلان

Aug 08, 2023

ماسکو(نیٹ نیوز) روس نے اعلان کیا ہے وہ رواں ہفتے چاند پر لینڈ کرنے والی گاڑی بھیجے گا۔47 سال بعد یہ پہلا موقع ہے روس چاند پر مشن روانہ کر رہا ہے، اس سے قبل روس نے 1976 میں چاند پر 'لونا 25' نامی گاڑی بھیجی تھی۔ماسکو سوویت یونین زمانے کے خلائی پروگرام پر دوبارہ کام کرنا چاہتا ہے۔روس کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے ملک کے دور دراز مشرقی علاقے میں 11 اگست کو بھیجنے کیلئے راکٹ تیار کیا گیا ہے۔اس راکٹ کو 'لونا 25' کا ہی نام دیا گیا ہے جو چاند پر لینڈ کرکے مٹی کے نمونے لے گا اور ان کا تجزیہ بھی کرے گا۔

مزیدخبریں