گوجرانوالہ (فرحان راشد میر سے ) ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری میں گوجرانولہ ڈویژن کی آبادی بڑھ کر 1 کروڑ 87 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو گئی، گھروں کی تعداد 27 لاکھ 75 سے زائد ریکارڈ کی گئی، گروتھ ریٹ 2.58ہو گیا ڈسٹرکٹ گوجرانولہ کی آبادی 59 لاکھ 60 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے ، گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ آبادی کے لحاظ سے ڈویژن میں پہلے نمبر پر اور فی کس گھر میں 7سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح گوجرانولہ میں بھی ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری مکمل کر لی گئی ہے ،سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گوجرانولہ ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 87 لاکھ 78 ہزار 868 ہو گئی ہے ضلع گوجرانولہ آبادی کے لحاظ سے ڈویژن بھر میں پہلے نمبر پر ہے گوجرانولہ ڈویژن میں گھروں کی تعداد 27لاکھ 75 ہزار 775 ریکارڈ کی گئی ہے ،گوجرانولہ ڈسٹرکٹ کی موجودہ آبادی 59لاکھ 59ہزار 750ہے اور گھروں کی تعداد 8لاکھ49ہزار 524ہے ، آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ہے جس کی پاپولیشن بڑھ کر 44لاکھ99ہزار394 اور گھروں کی تعداد 6لاکھ 71ہزار 589 ہے تیسرے نمبر پر ضلع گجرات کی موجودہ آبادی 32لاکھ 19ہزار 375اور گروتھ ریٹ 2.62ریکارڈ کیاگیا ہے۔ضلع نارروال کی آبادی 2.25 کی شرح سے بڑھ کر 1950954 منڈی بہاوالدین کی 1829486 اور حافظ آباد کی سب سے کم آبادی 1319909 ریکارڈ کی گئی ہے۔