گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان سید الشہدا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر تحریک فروغ اسلام حضرت علامہ پیرزادہ محمد اسامہ زمان نوری نے کی،خطیب پاکستان مولانا مفتی شاہد اقبال مقصودی مدرس جامعہ الازہر راولپنڈی ، علامہ پیرزادہ محمد اسامہ زمان نوری، علامہ صاحبزادہ محمد عباس قادری چیئرمین تحریک فروغ اسلام اور علامہ مولانا قاری فیا ض احمد فیاضی نے کھیالی میں سید الشہدا کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ مسلمانوں کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں، حضرت امام حسین ؓ اورانکے خاندان نے عظیم قربانی دیکر اسلام کو بچالیا۔