گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمد شاداب رضا نقشبندی نے پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام پنجاب بھرمیں جشن آزادی کی تقریبات کااعلان کرتے ہوئے کہاپاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں آج سے 14اگست پنجاب بھرمیں ہفتہ وفائے پاکستان منایاجائے گااور قیام پاکستان کے مقاصدکو اجاگرکرنے اور عشق پاکستان کے جذبہ کو فروغ دینے کیلئے صوبے بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، 8 اگست کو آزادی ایک نعمت ہے اورقیام پاکستان کے مقاصد کے عنوان پر پروگرامز، 9اگست کو آزادی اور حب الوطنی کے عنوانات پر مشاعرے اور بیت بازی کی تقریبات،10اگست کو اسکول اور مدارس کے طلبہ کے مابین یوم آزادی کیسے گزاریں کے عنوان سے تقریری مقابلوں، 11اگست کو تقاریب پرچم کشائی ،12اگست کوکیک کٹنگ کی تقاریب، 13اگست کو شہدائے تحریک پاکستان کے لیے دعائیہ تقریبات جبکہ14اگست کو وفائے پاکستان مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔پاکستان کا مستقبل صرف نظام مصطفی سے وابستہ ہے،حکمران نظام مصطفےؓ کو اپنی پالیسیوں کا مرکز و محور بنائیں، قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے ملک میں نظام مصطفےؓ نافذکرناہوگا،کارکنان یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔