چیئرمین پی ٹی آئی جو بھگت رہے ہیں وہ مکافات عمل ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال

Aug 08, 2023 | 12:11

سینئر لیگی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو بھگت رہے ہیں وہ مکافات عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے نوازشریف کو عام جیل میں رکھوں گا، آج وہ اپنے اعمال کی پکڑ میں ہیں جو دوسروں کیساتھ کرتے رہے، ان کے ساتھ ویسا ہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی مردم شماری کےتحت الیکشن نہ کراتےتوسی سی آئی فیصلےکی نفی ہوتی، سی سی آئی کا فیصلہ نہیں مانتےتو ہم آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے چاروں صوبوں اوروفاق نےمشترکہ طور پر مردم شماری کو قبول کیا ہے الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن نےکرنا ہے ہم نے سی سی آئی کے فیصلے کے مطابق مردم شماری کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے متعلق دھوکا دہی کی ہے جس شخص کو تحفہ بیچا گیا وہ کہتا ہے مجھے تو فروخت ہی نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی نےجو رسیدیں جمع کرائیں وہ بھی بوگس نکلیں قانون سب کیلئےایک ہی ہو گا سب پریکساں لاگو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس سے بڑا کیس 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہے چیئرمین پی ٹی آئی اسکینڈل میں پاکستان کے 60 ارب روپے کھا گئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی نےقومی سلامتی کونقصان پہنچایا۔       


 
 

مزیدخبریں