پنجاب میں بیوروکریسی کو گھر وں کی فراہمی کا فیصلہ ،لاگت اور عملدرآمد کی سمری تیار

 پنجاب میں بیوروکریسی کو گھر وں کی فراہمی کا فیصلہ کر لیاگیا ، نگران پنجاب کابینہ کی منظوری سے گھروں کی لاگت اور عملدرآمد کی سمری تیارکر لی گئی جسے کابینہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کیا جائے گا، اعلی افسران کیلئے انفرادی رہائشگاہوں کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بیورو کریٹس کو گھر دینے کیلئے نگراں کابینہ کی منظوری پر تخمینہ لاگت و عملدرآمد کی سمری تیار کرلی گئی ہے جو کہ کابینہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق اعلی افسران کیلئے انفرادی رہائشگاہیں و فلیٹس کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بورڈ آف ریونیو نے نئی رہائشگاہوں کیلئے جگہ کی نشاندہی بھی کردی ہے۔گھروں کی تعمیر کیلئے رواں مالی سال ہی فنڈز کی فراہمی کی جائے گی، گریڈ 19اور 20کے افسران کیلئے انفرادی رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، گریڈ 17اور 18کے افسران کو انفرادی فلیٹس دیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...