وزیراعظم کا الوداعی دورہ جی ایچ کیو: یادگارشہداء پر حاضری، گارڈ آف آنر پیش

 وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا الوداعی دورہ کیا۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو کے دورے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنےکی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جہاں  وزیراعظم نے شہدا، غازیوں اور ان کے خاندانوں کو وطن کے دفاع کے لیے قربانیوں اور خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نےملکی دفاع اوردہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کےکردارکوسراہا۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ شہدا اورغازی ہمارافخرہیں، شہدااورغازیوں کی عزت وتکریم ہرپاکستانی پرلازم ہے، امن اور آزادی شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کی قربانی دینے اور ان کے اہل خانہ کوسلام پیش کرتےہیں، وطن کی خوشحالی اور بہتری کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کے احسان مندہیں، شہداکی یادگاروں کی بےحرمتی کرنےوالوں کومعاف نہیں کیاجائےگا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان شرپسندوں کے سیاہ کارناموں کو تاریخ نہیں بھولےگی، وزیراعظم نے شہدا کے 70 زخمیوں کے 30 خاندانوں میں چیک تقسیم کیے، وزیراعظم نے شہدا کے بچوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن