پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایسکچینج ایک ہزار پوائنٹس گر گئی ہے۔
منگل کے روز 100 انڈیکس میں کاروبار کا انتہائی منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 956 پوائنٹس کمی کے بعد 47 ہزار 429 پوائنٹس پر آگیا ہے جو گزشتہ روز 48 ہزار 386 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ملکی تبادلہ منڈیوں میں کاروبار کے دوران ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین287.91 روپے پر بند ہوا۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا. امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 296 روپے ہوگئی ہے۔دن بھر میں انڈیکس سب سے کم 3 بجکر 29 منٹ پر دیکھا گیا جب ایک ہزار 41 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر48 پیسےمہنگا ہو کر 287 روپے 91 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 46 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قدر 287 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوران ٹریڈنگ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا تھا، ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 294 روپے ہوگئی تھی۔