ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ ، وفاقی محکمہ صحت نے ہدایت نامہ جاری کردیا

اسلام آباد : وفاقی محکمہ صحت نے ڈینگی کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ متعلقہ ادارے ڈینگی سیزن سے قبل تیاریاں یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ صحت نے ڈینگی کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں سال بھر ڈینگی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، مون سون سیزن میں ڈینگی بخار میں اضافہ ہوتا ہے.متعلقہ ادارے ڈینگی سیزن سے قبل تیاریاں یقینی بنائیں۔وفاقی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نگرانی کا عمل مؤثر بنانا ہو گا، پیچیدگی سے بچاؤ کیلئے ڈینگی کی بروقت تشخیص و علاج ضروری ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہری ذمہ دارانہ کردار ادا کریں، وڈینگی لارواصاف اورکھڑے پانی میں افزائش پاتا ہے.ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاروا کی افزائش روکنا ہو گی۔

محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی کہ شہری گھروں، قرب و جوار میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں. وشہری پانی کے کھلے برتنوں، ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔بخار، گلہ خرابی،جسم و سر درد، قے، ڈینگی کی علامات ہیں، شہری ڈینگی سیزن میں آدھی آستینوں کا استعمال نہ کریں اور لارواافزائش روکنے کیلئے گھرمیں مچھر ماراسپرے کریں۔


 
 

ای پیپر دی نیشن