مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات،پوپ فرانسس کا عالمی غور وفکر کا مطالبہ

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کردیا،انہوں نے اس حوالے سے عالمی سطح پر غور و فکر کا مطالبہ کیا ہے۔ ویٹی کن سٹی سے خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔ 

پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال انسانیت کی خدمت اور دنیا کے تحفظ کیلئے ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق مصنوعی ذہانت کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اور قانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...