افغان حکومت کا جعلی پیروں اور جادو ٹونے پر پابندی لگانے کا عندیہ

Aug 08, 2023 | 23:44

ویب ڈیسک

افغانستان میں طالبان حکومت نے جادو ٹونے، تعویز، جعلی پیروں اور عاملوں پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا،وزارت امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان عاکف مہاجر نے کہا کہ تعویز شرعی مسئلہ ہے لیکن اب اسے کاروبار بنا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ساحروں، جادو ٹونے، تعویز، جعلی پیروں اور عاملوں پر پابندی لگائی جائے گی۔عاکف مہاجر نے کہا کہ عاملوں کی وجہ سے گھروں میں بےاتفاقی ہے، میاں بیوی آپس میں دست و گریبان ہیں۔عاملوں اور جادو ٹونے کی وجہ سے لوگوں کے گھر اجڑ گئے۔

مزیدخبریں