ایف بی آر کے موجودہ سٹرکچر کیساتھ ٹیکس آمدن میں اضافہ نا ممکن :امانت بشیر

Aug 08, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ ایڈوانس ‘ودہولڈنگ ٹیکسز اوراربوں روپے کے ریفنڈز نکال دئیے جائیں تو ایف بی آر کی کارکردگی صفر ہے ۔ایف بی آر کے موجودہ سٹرکچر کے ساتھ ٹیکس آمدن میں اضافہ نا ممکن ہے۔ ٹیکس بار ممبران سے ملاقات میں انہوں نے کہا معیشت کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ،جب تک آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی نہیں ہو گی کوئی صنعت اور کاروبار نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن سسٹم میں افسران کے اختیارات اور فیصلوں پر چیک اینڈ بیلنس کے بغیر ریونیو گروتھ ممکن نہیں ۔

مزیدخبریں