پاکستان   جغرافیائی لحاظ سے علاقائی تجارت کا مرکز بننے کا اہل ہے :افتخارعلی ملک

لاہور(کامرس رپورٹر) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے علاقائی تجارت  کا مرکز بننے کی  صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ یہ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور چین کو آپس میں ملانے کا اہم راستہ ہے۔ شہریار علی ملک کی زیرقیادت صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے   ان کا کہنا تھا کہ یہ مثالی محل وقوع پاکستان کو مختلف خطوں کیساتھ تجارت، توانائی اور ثقافتی روابط کے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر ملک کو علاقائی اقتصادی انضمام اور ترقی کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن