لاہور(کامرس رپورٹر) OPPO نے اپنی پہلیAI سمارٹ فون سیریز Reno12 لانچ کر دی ۔ تین ویریئنٹس 4G F Reno12، 5G F Reno12 اور 5G Reno12 شامل ہیں۔ مضبوط اور پائیدار Reno12 F 5 اگست سے پری آرڈر کیلئے دستیاب، ابتدائی قیمت PKR 69,999رکھی گئی ہے ۔لانچنگ تقریب میںٹاپ ٹیک KOLs،لائف سٹائل انفلیونسرز،OPPOپارٹنرز، ایگزیکٹوز اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء کوسیریز کے AI فیچرزکا عملی تجربہ بھی فراہم کیا گیا۔ OPPOکے سی ای او جارج لانگ نے کہا پاکستان میں اپنا پہلا AI سمارٹ فون متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں۔ OPPO Reno12 Fکی IP64 واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس کیلئے درجہ بندی بھی کی گئی ہے۔کمزور نیٹ ورک اور سنگلز کی بہتری کے علاوہ ڈیوائسز میں 50MP مین کیمرہ، 2MP میکرو ، 112 ڈگری 8MP الٹرا وائیڈ اینگل اور 32MP سیلفی کیمرہ نمایاں ہے۔ 5,000mAhبیٹری اور 45W فلیش چارج بھی ہے ۔ Reno12 F 4G RAM 8GB اور ROM GB جبکہReno12 F 5G MediaTek Dimensity 6300 کیساتھ RAM 12GB اور ROM 256GBفراہم کرتا ہے۔ سیریز لائٹ ویٹ ، سلم ہے اور دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب ہے۔