سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان‘ سرمائے میں 18ارب سے زائد اضافہ 

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز  ملا جلا رجحان رہا۔کے ایس ای100انڈیک 77800پوائنٹس کی سطح کو چھو نے کے بعد77ہزار پوائنٹس کی انتہائی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔مارکیٹ سرمائے میں 18ارب روپے سے ز ائد کا اضافہ ہونے سے سرمائے کا مجموعی حجم 103کھرب 3ارب82کروڑ51ہزار639روپے ہوگیاور 52 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔   76.85پوائنٹس  کمی سے کے ایس ای100انڈیکس  77114 پوائنٹس پر آ گیا۔

ای پیپر دی نیشن