شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی برسی ‘پولیس گارڈ کی سلامی ‘ قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی 

لاہور(نامہ نگار)پولیس حکام کا شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ۔شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی قبرپرپھولوں کی چادر چڑھائی۔سلامی پیش کی۔فاتحہ خوانی کی فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہلخانہ بھی شریک تھے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کہا ء کہ کانسٹیبل محمد اشرف7 اگست 2020 کو اے وی ایل ایس کینٹ تعینات تھے۔مشکوک وین میں سوار ملزمان کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن