فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ بائی پاس کے قریب مقامی شادی ہال میں کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ وہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جو دس فٹ گہرے ہول میں صفائی کیلئے اترا جہاں پانی میں کرنٹ موجود ہونے کے باعث وہ ہلاک ہوگیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے نعش ورثا کے حوالے کردی۔ نوجوان کی شناخت ڈائمنڈ مسیح کے نام سے ہوئی جو گاؤں کجر کا رہائشی ہے۔