گلشن راوی میںڈکیتی واردات ڈرامہ نکلی ‘2ملزم گرفتار‘اسلحہ ‘نقدی برآمد

Aug 08, 2024

لاہور(نامہ نگار)گلشن راوی میں کچھ روز قبل گن پوائنٹ پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔ملزم علی رضا نے ساتھیوں اکبر اور فرید کیساتھ مل کر خود کو فائرمار کرزخمی کر لیا تھا اور کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے واردات کی جھوٹی کال چلا دی کہ ڈاکوؤں نے فائر مار کر 2 لاکھ سے زیادہ رقم چھین لی ہے۔گلشن راوی پولیس نے ملزمان کی تلاش میں 300 سے زیادہ کیمرے چیک کئے اور ملزمان اکبر اور فرید کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔زخمی ملزم علی رضا نے ساتھیوں سے مل کر مالک کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے واردات کی شکل دی۔ملزمان پہلے بھی شاہدرہ میں مالک کے پیسے ہڑپ کرنے کیلئے ایسی واردات کر چکے ہیں۔ملزمان سے ناجائز اسلحہ 2 پسٹل، گولیاں اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان سے 2 لاکھ سے زیادہ رقم برآمد کر کے مالک علی کو واپس کردی گئی۔

مزیدخبریں