لاہور(نامہ نگار) ترجمان پنجا ب پولیس نے بتایا کہ خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمدکئے گئے ہیں۔ جنوری سے جاری خصوسی مہم میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان سے 1022 کلاشنکوفیں، 27634 پسٹل، 2124 بندوقیں، 1952 رائفلز، 441 ریوالور اور1 لاکھ 79 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت میں ملزمان سے 100 کلاشنکوف، 5813 پسٹل، 422 رائفلز، 224 بندوقیں، 41 ریوالور اور تقریبا 34 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی۔ اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس اور سٹاک کی انسپکشن کا عمل بھی باقاعدگی سے جاری رکھا جائے جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے جاری کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
رواں سال ملزموں سے 100 کلاشنکوف، 5813 پسٹل دیگر اسلحہ برآمد
Aug 08, 2024