لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا، دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کرپشن،بدعنوانی اور شہریوں سے نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگااور بدعنوانی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن ہو گا۔انہوں نے پولیس افسران کو معیاری تفتیش پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں معیاری تفتیش انتہائی اہم ہے۔ بے گناہ کیساتھ ناانصافی نہ ہو اور گناہ گارسزا سے بچنے نہ پائے۔ عام شہریوں بالخصوص عورتوں اور بچوں کی شکایات کو فوری نمٹایا جائے۔ سپروائزری افسران ماتحت عملے کی کارکردگی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔ موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ناکے لگائیں، ڈیکائے آپریشنز کریں۔ تمام ونگز آپس میں بہترین کوارڈنیشن اورٹیم ورک سے معاملات کو آگے بڑھائیں۔
کرپشن،بدعنوانی ‘شہریوں سے نارواسلوک برداشت نہیں:سی سی پی او
Aug 08, 2024